میونسپل کارپوریشن ملتان ، لائٹ انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار ، 20ہزارروپے برآمد

میونسپل کارپوریشن ملتان ، لائٹ انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار ، 20ہزارروپے برآمد

ملتان(وقائع نگار) اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے میونسپل کاپوریشن کے لائٹ انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 20 ہزار روپے کی رقم برامد کر لی۔ تفصیل کے مطابق ملزم لائٹ انسپکٹر کارپوریشن طارق حمید چوہان نے ٹھیکدار شفقفت سے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت وصول کی اور مزید 20 ہزار روپے کا تقاضا کیا۔جس پر مدعی شفقت نے اینٹی کرپشن میں درخواست دے دی۔ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مار کے لائٹ انسپکٹر طارق چوہان کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 20 ہزار وپے کی رقم برامد کر لی۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے افسران نے لائٹ انسپکٹر کو بچانے کی بھر پور کوشش کی۔اور ایم ڈی اے کے دفتر میں دو گھنٹے ملزم اور اینٹی کرپشن کی ٹیم کو بٹھائے رکھا اور ملزم طارق چوہان کو بچابے کی کوشش کی تاہم اینٹی کرپشن نے ملزم کو کسی بھی قسم کی رعائت دینے سے انکار کر دیا اور ملزم کو گرفتار کر کے لے گئے۔اور کاروائی شروع کر دی ہے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...