ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں کانقصان ، مقدمات درج

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں کانقصان ، مقدمات درج

ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیل کےمطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں چوروں نے رشید کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں ڈاکووں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

نے نسیم بی بی کے گھر گھس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کے 30 ہزار روپے نقدی،7سو ریال اور دس تولے سونا لوٹ لیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں چوروں نے بابر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں رمیضہ رضوان کی ملازمہ نسیم بی بی نے صفائی کرنے کے دوران الماری میں سے 2 لاکھ 84 ہزار روپے نقدی اور زیورات چوری کر لئے۔تھانہ بی زید کے علاقے میں ڈاکووں نے شہزاد اور اس کے دوستوں سے ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون،نقدی اور پرائز بانڈ چھین لئے۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں چوروں نے صلاح الدین اور وسیم کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔تھانہ چہلیک کے علاقے میں چوروں نے خاور کی موٹڑ سائیکل چوری کر لی۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں چوروں نے اخلاق کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکووں نے قدرت اللہ کی موٹر سائیکل چھین لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...