مون سون ہوائیں پاکستان داخل، جلد بارشیں، انتظامیہ کوالرٹ رہنے کاحکم

مون سون ہوائیں پاکستان داخل، جلد بارشیں، انتظامیہ کوالرٹ رہنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی+شاد ن لُنڈ (سٹی رپورٹر +نامہ نگار +نمائندہ پاکستان)وہاڑی(سٹی رپورٹر+ نامہ نگار) ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے وہاڑی سمیت ملک بھر میں 10 جولائی تکمون سون بارشوں کی نوید سنا دی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوچکی ہیں اور کئی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وہاڑی، ملتان، بہاولپور،اسلام آباد(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

،راولپنڈی،کشمیر، مری، گلیات اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت وہاڑی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور مون سون کی بارشیں گرمی کی اس شدت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی، گرمی کی شدت کی وجہ سے بعض علاقوں میں پانی کا لیول بھی بہت نیچے چلا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ہو گئی ہے۔ مون سون کی بارشوں سے نہ صرف پانی کی کمی پوری ہونے میں مدد ملے گی بلکہ گرمی کی شدت میں کمی بھی واقع ہو گی۔دریں اثنائشادن لُنڈ ودیگر علاقوں میں باران رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا،مسلسل ایک گھنٹہ بارش سے سیوریج نظام ناکارہ ہو گیا اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بجلی بند کردی گئی اور 8گھنٹے بعد بحال ہوئی۔