رحیم یارخان کی ترقی اولین ترجیح، اب عملی کام ہوں گے، آصف حمید

Jul 06, 2019

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ حکومت نے پورے پنجاب کے عوام کی قسمت بدلنے کا عزم کیا ہے،جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہونے جارہاہے نئے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز ایک ریکارڈ ہے، حکومتی وجہ کے باعث تعلیم اور صحت کے شعبہ میں تبدیلی کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے،سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیااور ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دوردراز علاقوں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہو،نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے اور ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی وسائل ضائع کیے گئے تحریک انصاف کی حکومت نے نئے پاکستان میں عوام کی بنیادی ضرورتیں پورا کرنے کو اپنا مشن بنایا ہو ا ہے اورحکومت ہر علاقے کی یکساں اورمتوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں شہریوں کے نمائندہ وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ رحیم یارخان کے شہرکی عوام کوکام کرکے دکھائیں گے، الیکشنوں میں عوام سے کیاگیاایک ایک وعدہ یادہے، سابقہ حکمرانوں کی طرح وعدوں کوپس پشت نہیں ڈالوں گا، انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان شہرکاترقیاتی کاموں کے حوالے سے بگ سٹی میں نام آنے سے شہریوں کے تمام بنیادی مسائل حل ہوں گے اورشہرکے تمام گلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاجائے گا، انہوں نے کہاکہ نیک نیت وزیراعظم عمران خان کے عزم استقلال کی طاقت سے پاکستان اپنے پیروں پرکھڑا ہوگیا، وزیراعظم عمران خان پاکستان کوترقی یافتہ اورپرامن ملکوں کی صف میں شامل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

مزیدخبریں