مہنگائی،غریب نہیں حکومت غریبوں کو ختم کررہی ہے، عبدالعلیم شاہ

مہنگائی،غریب نہیں حکومت غریبوں کو ختم کررہی ہے، عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)پر تنقید کرنے والے آئی ایم ایف سے اربوں کا قرضہ لے کر خوشی سے بغلیں بجا رہے ہیں عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی بجاے خودکشی کر لوں گا نئے پاکستان کے کٹھ پتلی وزیر اعظم کی پہچان جھوٹ پر جھوٹ بولنا ہے مہنگائی بیروزگاری کے سونامی میں عوام کو ڈبو دیا گیا ہے۔غربت نہیں غریب کو ختم کیا جا رہا ہے اقتدار کو قائم رکھنے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کیلئے ملک کو انتشار کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدا لعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید عبدالعلیم شاہ نے ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور رانا ثنا اللہ پر منشیات کیس کوبھونڈا پن قرار دیا انہوں نے کہاکٹھ پتلی نااہل حکمران آئی ایم ایف سے اربوں کا قرضہ لے کر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے خوشی سے بغلیں بجا رہے ہیں جو انتہائی قابل شرم قابل مذمت ہے عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بولتے اور یو ٹرن لیتے ہیں عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے سونامی میں ڈوب کر چیخیں مار رہے ہیں ملک میں انتشار بڑھ رہا ہے عوام کٹھ پتلی نااہل حکمرانوں کا احتساب کریں گے اور انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکل باہر کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...