زکریا یونیورسٹی، کلرک کی پھرتیاں، امتحانی فیس ہضم کرنیکا انکشاف

زکریا یونیورسٹی، کلرک کی پھرتیاں، امتحانی فیس ہضم کرنیکا انکشاف

ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنسز کا کلرک فراڈیہ نکلا‘ طلبا کے ضمنی امتحان کی فیسیں غبن کر گیاہے، انکوائری شروع ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنسز کے کلرک غلام یاسین پر مختلف طلبا نے الزامات عائد کئے ہیں کہ غلام یاسین نے ضمنی امتحانات میں شرکت کیلئے فیس وصول کی مگر خزانے میں جمع (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

نہیں کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شعبہ سے آج تک ضمنی امتحان کی فیس کبھی جمع ہی نہیں ہوئی جبکہ ہر سمسٹر میں چھ سات طلبا کی سپلی ہوتی ہے۔یہ شکایات آنے پر غلام یاسین کے خلاف انکوائری شروع کردی گئیہے۔ ذرائع کے مطابق کلرک غلام یاسین سے رقم ریکور کرلی گئی ہے۔ اس بارے میں چیئرمین شعبہ پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی جس کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی، اگر غلام یاسین کے علاوہ بھی کوئی دوسرا شخص ملوث ہواتو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...