فاطمہ جناح ٹاؤن کو مثالی ہاؤسنگ سکیم بنانے کافیصلہ، اقدامات شروع

فاطمہ جناح ٹاؤن کو مثالی ہاؤسنگ سکیم بنانے کافیصلہ، اقدامات شروع

ملتان (سٹی رپورٹر)فاطمہ جناح ٹاؤن کی ڈویلپمنٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کیے جائیں گے اور اسے ملتان کی خوبصورت ترین آبادیوں میں شامل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی جانب فاطمہ جناح ٹاؤن کے لئے ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے جانے والے اسسٹنٹ طاہر شاہ نے سے فاطمہ جناح تاؤن ویلفیئر سوسائٹی کے عہدے داران سے ملاقات کے موقع (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

پر کیا۔ اس سے قبل جنرل سیکرٹری فاطمہ جناح ویلفیئر سوسائٹی رانا غلام مصطفیٰ نے انہیں بتایا کہ اس ہاؤسنگ سکیم کی بنیاد 2006میں رکھی گئی اس وقت سے یہ سکیم ارباب اختیار کی چشم پوشی کی شکار ہے جس کے باعث زمین خریدنے والوں نے مکانات تعمیر کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا اس سکیم میں ایک طویل عرصہ گذرنے کے بعد بھی روز مرہ کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے تیرہ سال سال گذرنے کے باوجود سڑکیں نہیں بن سکیں اور جو بنی وہ خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابر ہیں اور شام ہوتی ہی پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب کر جرائم پیشہ افراد کی پناہ گا ہ بن جاتا ہے سکیم میں گرین بیلٹ، مرکزی پارک اور بلاک پارکس کا وجود سے ہی سے موجود نہیں تعلیمی اور طبی سہولیات کے لئے ہسپتال اور تعلیمی اداروں کی گجہ مختص ہے لیکن ان اداروں کی تعمیر ابھی تک دیاونے کا خواب بنی ہوئی ہے مرکزی جامع مسجد جو ایم ڈی اے نے تعمیر کرنی تھی اس کا کام شروع ہو کر بند ہو چکا ہے اور یہ مسجد بھی ادھوری چھوڑ دی گئی ہے اس کے علاوہ دیگر مسائل سوئی گیس، سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے بارے میں ارباب اختیار سوچنے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرتے۔ آغاز میں یہ بھی طے گیا تھا کہ اس سکیم میں ایک شاندار شاپنگ سینٹر اور پوسٹ آفس قائم کیا جائے لیکن 13سال گذرنے کے بعد بھی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جدید سکیورٹی سسٹم لگانے کی بات تو دور کی بات ہے یہاں تو چار دیواری تک نہیں بنائی جا سکی۔ان مسائل کے جواب میں طاہر شاہ نے کہا کہ اب انہوں نے فاطمہ جناح ٹاؤن کے مسائل حل کرنے کی ذمہ داری لی ہے اور ڈی جی کی خصوصی دل چسپی سے وہ اس علاقے کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں اپنی پوری توانائی صرف کریں گے اور اسے ایک مثالی ہاؤسنگ سکیم بنانے میں بھرپور کردار اد کریں گے۔ اس موقع پر دیگر عہدے داران چوہدری ملازم، محمد رضوان، کاشف سفیان،لعل حسین،ملک محمد رمضان،محمد انور بٹ،یوسف ظہور، چوہدری اشرف،رانا شاہد، مہر علی اور چوہدری شریف بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...