بچوں کی سالانہ 2لاکھ فیس، والدین کاڈیٹا جمع، نوٹس روانہ

بچوں کی سالانہ 2لاکھ فیس، والدین کاڈیٹا جمع، نوٹس روانہ

ملتان (نیوز رپورٹر)ایف بی آر نے بچوں کی سکول و کالجز میں سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے والدین کا ریکارڈ مرتب کرلیا، والدین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔تفصیل کے مطابق ایف بی آر نے بچوں کی سالانہ2 لاکھ روپے فیس ادا کرنے والے 16 ہزار والدین کو نوٹسز جاری کر دئیے سکول و کالجز میں سالانہ دو لاکھ فیس ادا کرنے والے والدین سے ذرائع آمدن کی تفصیلات مانگی گئی۔ذرائع(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کے مطابق ایف بی آر نے نوٹس میں کہا ہے کہ فیس کہاں سے آتی ہے تفصیلات بتائیں، ایف بی آر کے نوٹسز میں جواب طلب، ایف بی آر نے جواب کیلئے 15روز کی مہلت دے دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...