حکومت کا ہرمحاذ پرمقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی

حکومت کا ہرمحاذ پرمقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی

 صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آمروں کے ظلم برداشت کیے‘ ملک کے عوام اور جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، نیازی حکومت سے ڈرنے والے نہیں ہیں ذوالفقار علی بھٹو شہید کے متوالے ظلم برداشت کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں‘آج بھی ہمارا مقابلہ آمریت کی باقیات سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں پیپلز(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و ممبر صوبائی اسمبلی سید حسن مرتضیٰ‘ اراکین پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ‘ رئیس نبیل احمد اور شازیہ عابد نے گزشتہ روز چانگ پبلک سیکرٹریٹ نواز آباد میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ ضیا ء الحق نے جمہوریت ہی نہیں پورے سماجی نظام کو تباہ کر دیا‘ذوالفقار علی بھٹو عوام کی آواز تھے، ضیاء الحق کے سپولے آج بھی جمہوریت کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں، آج جس آمریت سے لڑ رہے ہیں ان میں ایوب، ضیاء، یحیی اور مشرف کی روح ہے،انھوں نے کہاکہ یہ ہماری آخری لڑائی ہے یا آمریت کی باقیات بچے گی یا جمہوریت پروان چڑھے گی،ہم گھر گھر جا کر آج کے آمر کے خلاف عوام میں شعور اجاگر کریں گے، چور چور کا شور مچا کر آمر قوم پر مہنگائی کے بم گرا رہا ہے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، جس پر کرپشن کا الزام نہیں لگ سکا تو منشیات ڈال دی گئی ہے،ہمیں بھی یقین نہیں کہ آج ہم یہاں سے نکلیں تو ہماری گاڑیوں سے بھی ہیروئن برآمد ہوجائے،انھوں نے مزید کہاکہ آج سب ملکر اس جدوجہد میں پی پی پی اور بلاول بھٹو کا ساتھ دیں،رحیم یار خان والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کروایاہے۔ دریں اثناء ایم پی اے ممتاز علی چانگ کی طرف سے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ، اراکین صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد، شازیہ عابد اور انکے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں کو روایتی سندھی اجرکوں کے تحفے بھی پیش کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...