ملتان سمیت مختلف شہروں میں مافیا کیخلاف آپریشن، متعدد فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان سمیت مختلف شہروں میں مافیا کیخلاف آپریشن، متعدد فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور گھی کے سیمپل فیل ہونے پر02فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر102,300کے جرمانے عائدکیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سابقہ ہدایات پر (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

عمل نہ کرنے،کیمیکل باسکٹ کے استعمال،مکڑیوں کے جالے ،کھلی نالیوں،مختلف قسم کے غیر معیاری گھی کی موجودگی، گھی کے سیمپل فیل ہونے،لائسنس نہ ہونے،حشرات کی بھرمار،باسی میٹھائی کی موجودگی پر مظفرگڑھ میں واقع بسم اللہ بیکرز اور گجر سوئیٹس کو سربمہر کر دیا۔علاوہ ازیںملتان،خانیوال اوروہاڑی،بہاولپور، لودھراں اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات پر47,500کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ لیہ، راجن پور ، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموںنے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر54,800کے جرمانے عائد کیے گئے ۔صوبہ بھرمیںکارر وائیوں کے دوران مضرصحت خوراک،ناقص مٹھائیاں،ایکسپائرڈ ڈرنکس ،نان فوڈ گریڈاجزاءکی بھاری مقدار برآمدکر کے تلف کر دی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...