کارکنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے،سعید غنی

کارکنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے،سعید غنی

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہاہے کہ جمہوری جدو جہد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی قربانیاں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

نا قابل فراموش ہیں ،پیپلز پارٹی کے کارکنان طاغوتی قوتوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا ہمیشہ عوامی حقوق اور جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے جدو جہد کو اپنا شعار بنا کر ملک میں عوام اور جمہوریت کی بالا دستی کو قائم رکھنے کے لئے جد وجہد کی ہے اور اس جدو جہد میں ہمارے لاکھوں کارکنان نے جام شہادت نوش کی مگر کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکا یا ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی دسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریاپی ایس92کے تحت پی پی پی کے جیالے کارکن نعمان بٹ کی یاد میں عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی میں تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سعید غنی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم اپنے کارکنان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے انہوں نے پی ایس92کے کارکنان نعمان بٹ جو کہ پارٹی کا پرچم لگا تے ہوئے ایک المناک حادثے میں شہید ہوگئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اورنائب صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنان جد وجہد کی بھٹی میں کندن بن چکے ہیں انہیں اب کوئی آمر جدو جہد کے راستے سے جد انہیں کرسکتا ۔

سعید غنی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...