کراچی میں بہترٹرانسپورٹ کی فراہمی، ایشیا ئی ترقیاتی بینک 23کروڑڈالر دیگا

کراچی میں بہترٹرانسپورٹ کی فراہمی، ایشیا ئی ترقیاتی بینک 23کروڑڈالر دیگا

کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 23 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی۔ فنڈز سے کراچی میں ریڈ لائن بس منصوبہ تعمیر کیا جائے گا۔بدترین ٹرانسپورٹ نظام اور چنگ چی کے شہر کراچی میں رہنے والوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے منظور کردہ فنڈ سے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے (بی آرٹی) تعمیر کیا جائے گا۔ 26.6 کلومیٹر طویل ریڈ لائن بس (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

منصوبہ ماڈل کالونی سے نمائش چورنگی تک تعمیر کیا جائے گا، ٹریک پر 29 بس سٹیشن قائم کیے جا ئیں گے۔ریڈ لائن بس منصوبے سے کراچی کے شہریوں کو بہترین ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ یومیہ تین لاکھ جبکہ مجموعی طور پر شہرکے 15 لاکھ شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق بی آر ٹی سسٹم کے تحت بس منصوبہ ماحول دوست ہوگا اوراس سے آلودگی کا مسئلہ بھی کم ہو گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...