ایئر فورس پالیسی تھنک ٹینک سینٹر فار ائیرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کا افتتاح
اسلام آباد( آن لائن )پاک فضائیہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے پالیسی تھنک ٹینک سینٹر فار ائیرو سپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (CASS)(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
کا افتتاح کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب میں انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں ائیرو سپیس کے میدان میں روز بروز رونما ہونے والی وسعت اور جدت نے اس ٹیکنالو جی کو اولین ترجیح بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائیرو سپیس میں اعلیٰ صلاحیتوں کا حصول اس سے متعلق ٹیکنالوجی سے علم و آگہی میں پنہاں ہے جو اس ادارے کا تحقیقی شعبہ مہیا کرے گا۔ بعد ازاں ائیر چیف نے تختی کی نقاب کشائی کر کے نئے قائم کردہ سنٹر کا با ضا بطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سابقہ ائیر چیفس، سینیٹرز، مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیداران،مختلف تھنک ٹینک اور شعبہ صحافت سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تھنک ٹینک