چیف رپورٹر”روزنامہ پاکستان“سعید مکول کی اہلیہ سپرد خاک، کل قرآن خوانی

چیف رپورٹر”روزنامہ پاکستان“سعید مکول کی اہلیہ سپرد خاک، کل قرآن خوانی

ملتان (سٹی رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹر سعید مکول کی اہلیہ کی نماز جنازہ گذشتہ روز جی پی او گراﺅنڈ میں ادا کی گئی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیاہے ۔نماز جنازہ قاری ملازم حسین نے پڑھائی جس میں سماجی ، سیاسی ،مذہبی رہنماﺅں سمیت شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ایم ڈی واسا ،راﺅ محمد قاسم ، راﺅمحمد عارف رضوی ، رکن الدین ندیم حامدی ، جمال لابر، سید راشد بخاری ، رانا افتخار ،ماجد بخاری ، فیاض اعوان ، طارق انصاری ، رانا عرفان الاسلام ، مہر رضا سیال ، ضیا ءالحق خان ، واثق رﺅف ، قسورعباس ، حسن جبار مفتی ، ملک محمد امجد ، ایاز خان ، عزم احد ، وقاص یونس ، حافظ محمد زبیر ، حافظ ممتاز احمد ، قاری محمد عبد اللہ ، ارشد بٹ ، اعظم ملک ، ملک محمد عمر کمبوہ ، سید نوید شاہ ،ا مجد سعید ملک ، مظہر خان ، فخر سیال ، کاشف صدیقی ،ےوسف عابد،سید محمد علی رضوی ،حسن محمود بخاری ، طاہر شہزا د انصاری ، شفقت بھٹہ، مظہر جاوید سیال ، ملک جمال لابر، جمیل قریشی ، رفیق قریشی ، ندیم حیدر ، رﺅف مان ، خرم عظیم ،طارق اسماعیل ، سید توقیر بخاری ، طاہر ندیم ، یعقوب سید ، ملک محبوب ،رفاقت انجم ، عارف کالرو، شیخ ایاز ، عامر چوہدری ، خواجہ محمد اشرف ، ،ملک محمد ارشد ، رانا راشد ، حسن مکول ، عون احمد ، سجاد حسین ، محمد حسیب ، جعفر حسین ، شاہد سیٹھو، خلیل بھٹی ، نصر اللہ خادم، ارسلان سعید ، عمر جمال ، منیر حسین ، خرم حسین ، سمیت دیگر نے شرکت کی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قر آن خوانی کل بروز اتوار صبح 7بجے جامع مسجد رحمت والی محلہ سوتری وٹ میں ادا کی جائے گی جبکہ دعا صبح 9بجے ہوگی د ریں اثناءروزنامہ پاکستان ملتان کے چیف رپورٹر سعید مکول کی قتل ہونے والی اہلیہ کا پوسٹ مارٹم گزشتہ روز مکمل کرلیا گیا ہے۔جسکی رپورٹ آئندہ دو دنوں تک پولیس کو موصول ہو جائے گی۔جسکی روشنی میں ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔جبکہ چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والہ آٹھ سالہ شعیب نشتر ہسپتال میں بدستور زیرعلاج ہے۔اور اسکی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔واضح رہے روزنامہ پاکستان کے چیف رپورٹر سعید مکول کی دوسری اہلیہ محلہ سوتری وٹ میں مقیم تھیں، جمعرات کی شب اچانک مقتولہ شاہینہ بی بی کا سابق شوہر سلیم ان کے گھر داخل ہوا اور شاہینہ بی بی پر چھری کے پے درپے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ شاہینہ بی بی کا آٹھ سالہ بیٹا شعیب بھی چھری کے وار سے زخمی ہوگیا۔ چیخ و پکار پر اہل علاقہ جمع ہوگئے۔اسی اثنائ میں پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ موقعہ پر آگئی۔جہنوں نے لاش قبضے لیکر نشتر سرد خانے منتقل کردیا۔جبکہ زخمی ہونے والے بچے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں اسکا آپریشن کیا گیا۔اور متعلقہ وارڈ میں شفٹ کردیا۔بچے کی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔مزید برآں شاہینہ بی بی کو گزشتہ روز پوسٹ مکمل ہوگیا ہے۔ رپورٹ آئندہ دو دنوں میں مقامی پولیس کو موصول ہو جائے گی۔جسکی روشنی میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گیدریں اثناءپی ایف یو جے کر کزی جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم نے روزنامہ پاکستان ملتا ن کے چیف رپورٹر سعید مکول کی اہلیہ کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا کہ قاتل کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...