بی آرٹی منصوبوں میں تاخیرکی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،اویس شاہ

بی آرٹی منصوبوں میں تاخیرکی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،اویس شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے بی آرٹی منصوبوں میں تاخیر کا ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی آرٹی منصوبوں میں تاخیرکی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے. سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق نے ریڈلائن اور یلولائن منصوبہ ایکنک میں شامل ہی نہیں کیا تھا۔کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ ریڈ لائن منصوبے کیلئے قرضے کی منظوری دینے پر ایشائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں,ایشائی ترقیاتی بینک نے سندھ کے منصوبوں کہ لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دی ہے,وفاق نے کراچی کے دو اہم ٹرانسپورٹ کے منصوبے ایکنک میں شامل ہی نہیں کیے تھے.اویس شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے پر سندھ حکومت کو ایشین ترقیاتی بینک سے رابطہ کرنا پڑا,منصوبہ مکمل ہونے کہ بعد 3 لاکھ کراچی کے شہری روزانہ سفر کرسکیں گے, ریڈ لائن منصوبے کے تحت 29 اسٹیشنز قائم ہونگے,کراچی کی عوام کیلئے کراچی کو ٹرانسپورٹ کا بڑا منصوبہ دیا ہے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سندھ دشمن پالیسیوں پر اتر آئی ہے, ریڈلائن منصوبہ مکمل ہے دسمبر یاجنوری میں اسٹارٹ اور گراؤ نڈ بینکنگ کرنی ہے,پی ٹی آئی اور بھادر آباد کے نفیس لوگ کراچی کے منصوبوں میں رکاوٹ ہیں.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...