جناح ائیرپورٹ کراچی سے پہلی حج فلائٹ مدینہ منورہ روانہ ہوگئی

جناح ائیرپورٹ کراچی سے پہلی حج فلائٹ مدینہ منورہ روانہ ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے پہلی حج فلائٹ پی اے 1760جمعہ صبح ساڑھے تین بجے مدینہ روانہ ہوگئی۔چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیر نے عازمین حج کو رخصت کیا۔اس سے قبل پہلی حج فلائٹ سے جانے والے عازمین حج کے اعزاز میں ایک سادہ اور پروقار الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سی او او ظفر اعتماد بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ اس موقع پرموجود تھے۔سیکریٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے عازمین حج کے لیے ہر ممکن سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...