کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، محمود مولوی

کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، محمود مولوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مشیر برائے وزارت ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کے فور منصونے کو جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اورشہر میں نئے ڈی سیلینیشن پلانٹس بھی لگائے جائیں تا کہ کراچی کے پانی کے مسائل جلد حل کیا جاسکے۔ حلقہ NA-255کے رہائشیوں سے ملاقات کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ پانی کراچی کے شہریوں کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ کراچی شہر کی پانی کی یومیہ طلب 1 ارب گیلن ہے لیکن فراہمی صرف 45 کروڑ گیلن ہی ہورہی ہے۔ کے فورمنصوبہ کی تکمیل سے کراچی کا پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا تاہم منصوبہ مکمل ہونے میں اب بھی ڈیڑھ سال کا وقت درکار ہے۔محمود مولوی نے کہا کہ کے فور منصوبے کاآغاز جون2016 ء میں ہوا تھا اور منصو بے کی تکمیل جون2018 ء میں ہونی تھی۔منصوبہ29 ارب روپے کاتھا جو بڑھ کر 70 ارب تک پہنچ گیا۔ صو بائی حکو مت کی عدم دلچسپی کے با عث کے فور منصوبے کی تکمیل سست روی کا شکار ہے۔تا خیر ہونے کے باعث منصو بے کی لاگت میں بھی حد سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے منصوبے کی تا خیر کے باعث کراچی میں آئندہ سالوں میں مزید پانی کا بحران پیدا ہو جا ئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں واٹر ہائیڈرنٹس غیر قانونی کام کررہے ہیں اور عوام سے ناجائز پیسے وصول کررہے ہیں۔ سندھ حکومت ان غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کو بند کرائے اور ہر گھر پانی پہنچانے کے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...