کراچی،رینجرز کی کارروائیاں 9ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی،رینجرز کی کارروائیاں 9ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرماڈل کالونی،گارڈن،فیروز آباد اور بریگیڈکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان شمروز علی عرف شامن، ابرار عرف بلال، سیدہادی رضازیدی، سید حسن رضا رضوی، عامر خان،محمد فراز،محمد نوید عرف چھلکا، محمد شہزاد اور مانوکو گرفتار کیاجو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمدکیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...