ورلڈ ہیریٹج فورم نے مکلی کو خطرے کی لسٹ سے نکال دیا

ورلڈ ہیریٹج فورم نے مکلی کو خطرے کی لسٹ سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ نوادرات سندھ کی کاوشیں کام آگئیں، ورلڈ ہیریٹیج فورم نے مکلی کو خطرے والی لسٹ سے نکال دیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ نوادرات سندھ کی جانب سے یونیسکو سمیت دیگر عالمی اداروں کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی وجہ سے ورلڈ ہیریٹیج باڈی نے مکلی سے خطرے والی شق ختم کردی۔ورلڈ ہیریٹیج کنونشن آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے آرکیالوجسٹ اور ہیریٹیج نمائندے شریک ہوئے۔سندھ سے سیکریٹری ثقافت ڈاکٹر وسیم شمشاد،آرکیالوجسٹ ڈاکٹر کلیم لاشاری اور سندھ میں یونیسکو کے سابق نمائندے قاضی ایاز مہیسر نے شرکت کی ۔30 جون سے 10 جولائی تک جاری رہنے والے کنونشن میں دنیا بھر میں موجود فطری، ثقافتی و تہذیبی ورثے کے حوالے سے گفت و شنید جاری ہے