بحریہ ٹاؤن کراچی کی مسجد عاشق میں الشیخ المقری کا روح پرور خطبہ جمعہ
کراچی(پ ر) بحریہ ٹاؤن کراچی کی عالیشان جامع مسجد، مسجدِ عاشق میں اہلیانِ بحریہ ٹاؤن اور کراچی سے آئی کثیر التعداد عوام کو عالمِ اسلام کی مشہور و معروف شخصیت الشیخ المقری جناب محمد سعد النعمانی کی امامت میں جمعہ المبارک کو ادا کرنے کا موقع ملا بلکہ روح پرور خطبے کی برکات بھی سمیٹیں۔ امتِ مسلمہ بلخصوص پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مدینہ منورہ سے تشریف لائے الشیخ المقری محمد سعد النعمانی عالمِ اسلام اور قراء کرام میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور مشہور قراء کرام کی آواز و انداز اور لہجوں میں تلاوت کرنے کے لئے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ جامع مسجدِ عاشق میں اس روح پرور اجتماع نے ربِ کائنات کی عبادت کا مزہ دوبالا کر دیا۔
بحریہ ٹاؤن