ڈیرہ ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،مقدمات درج

ڈیرہ ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ کی ہدایت پرپرواپولیس کاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،تین پستول ، دوشاٹ گن ، دورائفل ، سینکڑوں کارتوس برآمد،الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض کی نگرانی میں گومل یونیورسٹی پولیس نے ڈی ایس پی پرواکے ساتھ مل کرتھانہ پرواکی حدودمیں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران تین پستول ، دوشاٹ گن ، دورائفل ، ایک اشتہاری ملزم ، 118کارتوس برآمدکرلیے ۔ دس مشکوک افرادکوگرفتارکیااور35مکانات کی چیکنگ کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...