پشاور، زرعی یونیورسٹی میں ایف ایم ریڈیوچینل کا قیام

پشاور، زرعی یونیورسٹی میں ایف ایم ریڈیوچینل کا قیام

پشاور(اے پی پی)شعبہ ایگریکلچرایکسٹینشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن زرعی یونیورسٹی میں ایف ایم ریڈیوسٹیشن قائم کیاگیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجہاں بخت نے افتتاح کیا۔شعبہ ایگریکلچر ایکسٹینشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرخالدنواب نے ریڈیوسٹیشن کے قیام کے اعراض ومقاصدبیان کئے اوراس سلسلے میں وائس چانسلرپروفیسرجہاں بخت اورڈین فیکلٹی آف گراپ پروڈکشن پروفیسرڈاکٹرظاہرشاہ کی کوششوں اورتعاون کے تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی ملازمین وائس چانسلرکے ترجیحات معیاری تعلیم وتحقیق کوآگے بڑھانے میں کرداراداکررہے ہیں۔وائس چانسلر پردوفیسر ڈاکٹرجہاں بخت نے کہاکہ یونیورسٹی میں ایف ایم ریڈیوکاقیام زرعی تعلیم وتحقیق،ماہرین اورکسانوں کے درمیان ایک پل کاکرداراداکریگا۔

مزید : کامرس


loading...