آئی ایم ایف قرضہ حکومتی ٹیم کی کامیابی، اہم سنگ میل ہے، شاہد رشید بٹ

آئی ایم ایف قرضہ حکومتی ٹیم کی کامیابی، اہم سنگ میل ہے، شاہد رشید بٹ

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر کے قرضہ کی منظوری حکومت کی اقتصادی ٹیم کی کامیابی اور ایک اہم سنگ میل جس سے ملک کی ساکھ اور اقتصادی استحکام میں اضافہ ہو گا اور دیگر عالمی ادارے بھی پاکستان کو مسائل سے نکلنے کے لئے اڑتیس(38)ارب ڈالرکا قرضہ دینے پر آمادہ ہو نگے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے زیادہ اہم اس رقم کا صحیح استعمال ہے تاکہ یہ اس ادارے کا آخری قرضہ ثابت ہوکیونکہ 1988سے اب تک آئی ایم ایف سے تیرہ بار قرضہ لیا گیا ہے جس کا معیشت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے جسکے زمہ دار سابق حکمران ہیں۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں سب سے اہم نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری ہے سالانہ جو پندرہ سو ارب سے زیادہ کا نقصان کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کامیاب رہی ہے اور اسکی مدت ختم ہونے کے بعدملکی تاریخ میں پہلی بار بے نامی جائیدادوں کے خلاف خلاف کاروائی سے کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی بدعنوانی کے واقعات میں کمی آئے گی جبکہ ملکی امیج بہتر ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کے بعد پوشیدہ اثاثوں اور کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی میں تیزی اور دیگر سخت اقدامات ملک کو خوشحال بنانے کے حکومتی پروگرام کا حصہ ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے پنجوں میں جکڑے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔

مزید : کامرس


loading...