پرائیویٹ ہسپتال کا قیام وقت کی ضرورت ہے ،فیاض شیر پاءو

پرائیویٹ ہسپتال کا قیام وقت کی ضرورت ہے ،فیاض شیر پاءو

پورن(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شانگلہ فیاض شیرپاءونے پورن الوچ میں چاند میموریل ہسپتال کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی افتتاح کے بعد جامع مسجد الوچ کے پیش امام وخطیب مولانا محمد اکرم صدیقی نے ہسپتال کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ ہسپتال وقت کی اہم ضرورت ہے لہٰذا مالکان عوام اورمریضوں کیساتھ خصوصی تعاون کریں اورکوشش کریں کہ خدمت خلق کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان خدمت پر پیسوں کو ترجیح نہ دیں کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہم سب کی مذہبی اور قومی زمہ داری ہے تقریب سے ہسپتال کے مالک ڈاکٹر عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد غریب عوام کی خدمت کرنا ہے کیونکہ آج کے اس جدید دور میں بھی شانگلہ کے عوام علاج معالجے کی بہتر سہولیات نہ ہونے کیوجہ سے سوات اور دیگر علاقوں تک جانے پر مجبور ہے ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں پر عوام کو ہرقسم کی سہولت مہیا کی جائے تاکہ غریب لوگ دیگر اضلاع کا روخ نہ کریں اور اپنے ہی ضلعے میں بہتر علاج کے سہولیات حاصل کریں اس موقع پرمشران علاقہ نے ڈی سی شانگلہ کو مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم عبدالناصر نے لنک روڈز کے ناگفتہ بہہ حالات اور سیاحتی مقام یختنگی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے اگاہ کیا اور کہا کہ سیاحتی مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے لوگوں کوسخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے سیف اللہ خان نے کہا کہ ڈومیسائل کی حصول کے طریقہ کار میں آسانی پیدا کی جائے تاکہ طلباء کو ڈومیسائل کی حصول میں مشکلات کا سامنا نہ ہومخوزی کے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حبیب خان اور انورعلی نے بھی اپنے تحصیل کے مسائل سے ڈی سی شانگلہ کو اگاہ کیا جس پر ڈی سی شانگلہ نے یقین دلایا کہ بہت جلد متعلقہ علاقوں کا دورہ کرکے مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...