شیخ شہباز بابا زیارت بازار پبی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

شیخ شہباز بابا زیارت بازار پبی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی ( نما ئندہ پاکستان) اے سی پبی حلیمہ عبید کا شیخ شہباز بابا زیارت بازار پبی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مقا می پو لیس اور ٹریفک اہلکاروں نے تجا وزات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا اور عر صہ دراز سے قا ئم تجا وزات کا خا تمہ کر کے روڈ کوزائرین اور عوام کے کھول دیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی مس حلیمہ عبید نے پو لیس کے ہمراہ تحصیل پبی میں زیارت شیخ شہباز با با بازار پبی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور در جنوں تجاوزات کو ختم کر دیا گیایہ تجا وزات عر صہ دراز سے قا ئم تھے جس کی و جہ دور دراز سے آنے والے زائرین ،خوا تین اور عوام کو آمدورفت میں شد ید مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا تھا ان تجاوزات کو ہٹا نے کے لئے انتظا میہ نے بار بار نو ٹس جاری کئے تھے اسسٹنٹ کمشنر پبی حلیمہ عبید نے موقع پر ہدایات جاری کئے کہ آئندہ اگر کسی بھی قسم کی تجاوزات بازاروں میں قائم کی گئی تو انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی;46;