ڈیرہ ،بلاءول بھٹو زرداری کی آج کے جلسے کیلئے تیاریاں مکمل
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے آج بروزہفتہ 6جولائی 2019کے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،ملک فرحان افضل دھپ،مبارک شاہ ظفرگنڈہ پوراورسردارملک محمداقبال ایسرکی طرف سے جلسہ گاہ کا دورہ ،پیپلزلیبربیورو، پیپلزیوتھ ،پاکستان ورکرز فیڈریشن سمیت مزدورتنظیموں کی طرف سے بلاول ہاءوس سے جلسہ گاہ تک گاڑیوں کی ریلی ،جلسہ میں ہزاروں افراد شرکت کرکے حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتمادکریں گے ،صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے زیراہتمام آج شام بروزہفتہ حق نوازپارک میں منعقدہونے والے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ جلسہ گاہ میں کنٹینرزپہنچادیے گئے ہیں ۔ ملک فرحان دھپ ، ظفرگنڈہ پور،سردارملک محمداقبال ایسر اورمبارک شاہ نے کارکنوں کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اورجلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی ۔ جلسہ کوکامیاب بنانے کے لیے پیپلزلیبربیورو، پیپلزیوتھ ،پاکستان ورکرز فیڈریشن سمیت مزدورتنظیموں کی طرف سے بلاول ہاءوس سے جلسہ گاہ تک گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی ۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے میڈیاکو بتایاکہ بلاول بھٹوزرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان کاجلسہ کامیاب ہوگا جس میں ہزاروں افراد شرکت کرکے حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتمادکریں گے ۔