حکمران ہوش کے ناخن لیں ،مولانا عطاء الرحمان درویش
صوابی( بیوروپورٹ ) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی اسلام اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جمعرات پچیس جولائی کو پشاور میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ۔ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں ملین مارچ کے حوالے سے رابطہ عوام مہم ، تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے جب بھی ملک اور دین اسلام کے حوالے سے بحران آیا ہے ان کے خلاف نہ صرف عملی طور پر جنگ لڑی ہے بلکہ اسے کامیابی سے جیت بھی لیا ہے جب کہ کارکنان جمعیت قائد جمعیت کے قافلے اور کارروان میں مقتدی کی حیثیت سے کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ پشاور میں پچیس جولائی کو تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے حوالے سے قائد ملت مولانا فضل الرحمن نے جو اعلان کیا ہے اس کے لئے کارکنوں کو صرف پسینے اور دو قدم لینے کی ضرورت ہے جس سے حکومت کے تمام سازشیں ناکام بنائی جا سکتی ہے اگر اس میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو پھر اسلام کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی قر بانی دینی ہو گی اور اس سے بھی یہ سازشیں ناکام نہیں ہو گی اس لئے کارکنان جمعیت ملین مارچ میں بھر پور انداز میں شرکت کرنے کے لئے عوام سے گھر گھر رابطہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت قادیانیت کی فروغ کے لئے عملی کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں قادیانیوں کے مراکز ، ملغونہ عاصیہ کی رہائی اور دیگر غیر شرعی اقدامات اس کا زندہ ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں لاکھوں مسلمان شرکت کر کے رسولﷺ کی اطاعت ، عشق و محبت کا بھر پور انداز میں اظہار کرینگے ۔ ناموس رسالت پر مر مٹنے سے دریغ نہیں کرینگے رسولﷺ اور ان کے اصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے اپنے گناہوں کی معافی مانگے ورنہ اللہ تعالی کے عیص وغذب سے نہیں بچ سکیں گے ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے پاکستان کے مسلمان ، علماء اور عوام کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے #