مہمند ،پی کے 103 میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہوگی

مہمند ،پی کے 103 میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہوگی

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحریک انصاف ;8075;-103 کے سیٹ کی جیت یقینی ہو گیا ۔ آزاد اُمیدوار حاجی شمس الرحمن کی حمایت اور پارٹی میں شمولیت سے مقابلہ تبدیل ہو گیا ۔ مہنگائی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک کو لوٹنے والوں کا بھی جلد خاتمہ ہو سکیں گا ۔ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں ۔ قاری رحیم شاہ مہمند ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران تحصیل امبار سے اُتمان خیل قوم سے تعلق رکھنے والے آزاد اُمیدوار شمس الرحمن نے باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے کاروان میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ جبکہ ساتھ ہی پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنے والے اُمیدوار حاجی محبوب شیر نے بھی ;8075;-103 پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار قاری رحیم شاہ کے ساتھ ہر قسم تعاءون کا اعلان کیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران ;8075;-103 پی ٹی آئی کے اُمیدوار قاری رحیم شاہ نے کہا کہ انشاء اللہ اب ;8075;-103 میں اگر تمام پارٹیاں بھی متحد ہو جائے تو پھر بھی جیت پی ٹی آئی کی ہوگی ۔ کیونکہ حاجی شمس الرحمن نے پہلے بھی دوبارالیکشن میں ہزاروں ووٹ لئے ہیں ۔ اور اب ان کی شمولیت سے ہمارا سیٹ جیتنا یقینی ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پڑانگ غار ، امبار اور پنڈیالئی کے تمام کارکنوں اور صدور کی مشاورت سے الیکشن مہم چلاونگا ۔ اور وزیر اعظم عمران خان نے جو کرپشن کے خلاف جہاد شروع کی ہے بہت جلد اُن کا دائرہ کار یہاں تک پہنچائینگے ۔ پہلے نوجوانوں اور اب علاقے کے مشران نے بھی تحریک انصاف کا ساتھ دیکر شک و شبہات ختم کئے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شمس الرحمن نے کہا کہ بہت سے سیاسی پارٹیوں نے ہ میں شمولیت کی دعوت دی تھی تا ہم تحریک انصاف میں شمولیت سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔ کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک صحیح سمت میں جا رہا ہے ۔ اور پہلی مرتبہ ایک مخلص قیادت حکمران بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قاری رحیم شاہ مہمند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔ پریس کانفرنس میں تحصیل پڑانگ غار کے صدر اسماعیل خان ، پنڈیالئی کے صدر علی مان شاہ، امبار کے صدر راج محمد خان نے بھی حاجی شمس الرحمن ، ملک خاندان اور محبوب شیرکی شمولیت کو جیت قرار دیا ہے ۔ کہ اب لوئر مہمند ;8075;-103 پی ٹی آئی کے اُمیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...