میرٹ بنیادہے کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی ، سہیل یوسفزئی

میرٹ بنیادہے کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی ، سہیل یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تحصیل ناظم سہیل خان نے اپوزیشن ارکان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں بتایاہے کہ ہم نے ہرکام تھروپراپرچینل کرایاہے کسی کی حق تلفی نہیں کی ہے مساوی فنڈزتقسیم کرایاہے جسے ہرتحصیل ممبر نے اپنی مرضی کے کام پر خرچ کرایا کسی نے وہ فنڈز سلائی مشینوں پر توکسی نے سٹریٹ لاءٹس پر، کسی نے راستوں کی پختگی پر توکسی نے جنازہ گاہوں کی تعمیر میں خراچ کرایا شجرکاری مہم کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جسکاچیئرمین اپوزیشن ارکان سے لیاگیاتھا جنکی نگرانی میں ہی کمیٹی نے پودے پرچیزبھی کئے اورتقسیم بھی کئے اپوزیشن کایہ اعتراض کہ تمام تحصیل ممبران کے حلقوں میں مساوی طورپرڈسبن نہیں رکھے گئے تومسئلہ ڈسبن رکھنے کانہیں بلکہ بھرے ہوئے ڈسبن خالی کرانے کاہے کہ ہم نے جہاں جہاں ڈسبن رکھے ہوئے ہیں اُن ڈسبنوں کو ڈمپنگ گراوَنڈتک لے کے جانے اورخالی کراکے واپس اپنی جگہ پر رکھنے کی ذمہ داری مقامی افرادکوسونپی ہے اگر اپوزیشن ارکان کوڑادانوں کوخالی کرانے کی ذمہ داری کسی مقامی افرادکوسونپ سکتے ہیں تو میں ضرورلاکر انکے سپرد کرنے کیلئے تیار ہوں تاہم کوڑادانوں کوخالی کرانے کیلئے ہمارے پاس ٹی ایم اے میں سینی ٹیشن سٹاف کی قلت ہے اگر کل کوئی بھرے ڈسبن کی تصویرلیکر میڈیاپر دیدیں کہ فلاں جگہ پرکوڑادان بھراپڑاہے اورٹی ایم اے سٹاف خالی کرانے کی ڈیوٹی انجام نہیں دیتے تواسکاذمہ دار اپوزیشن کاوہ رکن ہوگا جسکے ایریا میں ڈسبن رکھا ہوگا تحصیل ناظم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام ٹھیکے اب حکومت کی جانب سے آن لائن دئیے جاتے ہیں اسلئے نیلامی کیلئے بنائی گئی ہماری کمیٹی کی وجود خودبخودختم ہوگئی ہم نے اگر ریتی درنگ کو 45 لاکھ روپے میں نیلام کرایاہے توتھروپراپرچینل کرایا ہے کہ ہمارامقصد ٹیکس ایپلی مینٹیشن ہے اگر کسی کوایک کروڑروپے میں نیلام ہوجائے اوروہ کل کال ڈیپازٹ جلاکر ٹیکس نہیں دیگا توخزانے کافائدہ کیاہوا اگر اپوزیشن ارکان کسی کو45 لاکھ سے زائد میں ٹھیکہ نیلام کرسکتاہے توہم واپس لیکراپوزیشن کی ذمہ داری پر زیادہ بولی دہندہ کو ہی دینگے مگر اپوزیشن کوشورٹی دینی ہونگی اوروہ ٹھیکدار کام چلاکرپوراپوراٹیکس بلاناغہ اداکرتارہیگا کام چھوڑیگانہیں ۔