طارق محمود کوگومل یونیورسٹی کا نیارجسٹرار تعینات کر دیا گیا

طارق محمود کوگومل یونیورسٹی کا نیارجسٹرار تعینات کر دیا گیا

 

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)طارق محمود کوگومل یونیورسٹی کا نیارجسٹرار تعینات کر دیا گیا جبکہ سابق رجسٹرار الحاج دلنواز خان کو ڈائریکٹر ایڈمن بنادیا گیا;46; تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر سرور چوہدری نے خیبر پختونخوا یونیورسٹی ایکٹ 2012ترمیم شدہ2016 کے سیکشن11(5)(a)اور4(2) کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لیٹر نمبر1025;245;31;223718522369;stt: تاریخ02 جولائی 2019 کے تحت ڈپٹی رجسٹرار طارق محمود کو رجسٹرار گومل یونیورسٹی جبکہ سابق رجسٹرار الحاج دلنواز خان کو ان کے سابقہ عہدے ڈائریکٹر ایڈمن تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا;46;رجسٹرارگومل یونیورسٹی طارق محمود نے اپنے عہدے کا چارج لیٹر ممبر 3622;22382;eg;2237185;تاریخ 03جولائی2019کے تحت سنبھال لیا ہے اور کام شروع کر دیا ہے;46; آفس آرڈر کی کاپی ضروری اطلاع کے لئے تمام لوگوں کو کر دی گئی ہے جبکہ گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس اور سٹی کیمپس کے ہاسٹلز میں قانون کی بالادستی ، غیر متعلقہ طلباء کو ہاسٹل سے نکالنے;39; رنگ و روغن ;39; امن و امان کی صورت حال کے قیام بارے پرووسٹ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ایڈمن الحاج دلنواز خان بھی شریک تھے ۔ پرووسٹ اور وارڈنز نے اب تک کے الیگل طلباء اور امن و امان بحالی اور کسی بھی طر ف سے منشیات کے استعمال اس کی روک تھام کے لئے تمام تدابیر پرتفصیلی گفتگو کی ۔ پرووسٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہاسٹلرز کے میر ے وارڈنز اور سٹاف کسی بھی غیر قانونی حرکت کو ہاسٹلز میں اجازت نہیں دیں گے ۔ پرووسٹ نے یونیورسٹی کے کھلنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ سے پولیس اور ایف سی کی شکل میں خصوصی تعاون کی بھی گزارش کی تاکہ غیر قانونی طلباء کی بیخ کنی کی جائے ۔ پرووسٹ نے تمام ہاسٹلوں کیلئے متعلقہ وارڈن کی سربراہی میں کمیٹیاں بنائیں اور کل سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر پروفیسر ڈاکٹر ستار بخش کی قیادت میں تمام آءوٹ سائیڈرز بندوں کے کمرے کے تالے کھول کر ان کے سامان کی لسٹ اور ویڈیو بنا کر سامان کو تھانے میں رکھ دیا جائے گا اور وہاں سے متعلقہ غیر قانونی نام نہاد طلباء کے حوالے کر دیا جائے گا ۔ پرووسٹ نے غیر قانونی طلباء کی ایک فہرست بھی میٹنگ میں پیش کی جس میں اکثریت طلبا ء سربراہان کئی کئی سالوں سے لاکھوں روپے کے بقایا جات اورواجبات کی ادائیگی کے باوجود زبردستی رہ رہے ہیں جس کو گورنر خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر ہاسٹلوں سے نکالا جا رہاہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان نے ہاسٹلز ایڈمنسٹریشن کے تمام اقدامات کو سراہا اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن بشمول ضلعی انتظامیہ کا ہر قسم کا تعاون ان کیساتھ شامل حال رہے گا اور پڑھنے والے طلباء کے مستقبل کا تحفظ ہر صورت میں کیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...