کوٹ عبدالمالک ، سڑک عبور کرتے میٹرک کے طالبعلم کو ٹرالی نے کچل ڈالا
کوٹ عبدالمالک(ریاض چشتی سے ) کوٹ عبدالمالک کے قریب گلفشاں ٹاءون میں سڑک عبور کرتے میٹرک کا طالبعلم محمد حنیف ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ۔ تفصیل کے مطابق لوڈ شدہ مٹی کی ٹریکٹر ٹرالی ون وے تیز رفتاری ،غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیور چلا رہا تھا میٹرک کا طالبعلم محمد حنیف سڑک عبور کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگےا جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل ڈالا طالبعلم موقع پر دم توڑ گےا ۔ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گےا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبد المالک نے متوفی کے والد شبیر احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ٹریکٹر ٹرالی اپنے قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔