شوہر کا بیوی پر تشدد، ہسپتال سے اغواء،بیٹی کی بازیابی کیلئے والد کی درخواست

شوہر کا بیوی پر تشدد، ہسپتال سے اغواء،بیٹی کی بازیابی کیلئے والد کی ...

لاہور(نامہ نگار)غریب ڈھولچی باپ منظور سائیں اپنی بیٹی پرشوہرا ور سسرالیوں کی جانب سے ظلم ڈھانے پر بیٹی کو انصاف دلانے سیشن عدالت پہنچ گیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ ہنجروال پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔ متاثرہ ممتاز بی بی کے والدین نے ایڈیشنل سیشن ملک تنویر اعوان کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکے داماد ذوالفقارنے ان کی بیٹی عاصمہ کا چھری سے پہلے گلا کاٹ دیا جس پر بیٹی ایک ماہ تک میو ہسپتال زیر علاج رہی ،مشکل سے اس کی زندگی بچی اب اسے اغواء کر لیا گیا ہے ، گلا کاٹنے والا خاوند ذوالفقار گرفتار ہے ،اب اس کے بھائی رمضان اور مشتاق نے بیٹی کو اغواء کر لیا ہے اور صلح پر مجبور کر رہے ہیں ،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے ،فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : علاقائی


loading...