پےداواری صلاحےت مےں اضافہ کیلئے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے،مخدوم ہاشم

پےداواری صلاحےت مےں اضافہ کیلئے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے،مخدوم ہاشم

لاہور( لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب صوبے کی پےداواری صلاحےت مےں اضافے اور لےبر فورس کے بہترےن استعمال کو ےقےنی بنانے کےلیے استعداد اور کام کی نوعےت مےں عدم مطابقت کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ اس ضمن مےں ورلڈ بنک کے اشتراک سے قابلےت اور ملازمت مےں ہم آہنگی کا پروگرام تےار کےا جا رہا ہے ۔ اس مقصد کےلیے پنجاب سپےشل سٹرےٹجی سے استفادہ کےا جا رہا ہے جو ہر علاقے کی پےداوری صلاحےت کے مطابق تربےت اور ملازمت کے مواقع کا تعےن کرے گی مقامی لوگوں کے عمومی مےلان کو مد نظر رکھ کرپےشوں کے انتخاب مےں معاونت فراہم کرے گی ۔ ان خےالات کا اظہار صوبائی وزےر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ بورڈ کے محکمانہ اجلاس کی صدارت کے دوران کےا ۔

صوبائی وزےر نے اجلاس کو بتاےا کہ پنجاب مےں علاقائی سطح پر موزوں ترقےاتی منصوبہ بندی کےلیے پنجاب سپےشل سٹریےجی کی کابےنہ سے منظوری لی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپےشےل سٹرےٹجی کے تحت اکٹھے کیے گئے اعدادو شما نہ صرف مختلف علاقوں کی جغرافےائی صورتحال کے مطابق ترقےاتی پروگرامز کی تےاری مےں اہم کردار ادا کرےں گے بلکہ پالےسی ساز ی کے عمل کو بھی آسان تر بنائےں گے ۔ جغرافےائی معلومات کےلیے سروے کے رواےتی طرےقہ کار کے ساتھ جدےد ٹےکنالوجی کے استعمال نے صوبائی سطح پر آبادی کے اعدادو شمارکو زےادہ قابل فہم بنا دےا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹرےٹجی کے تحت زمےنی حقائق کے عےن مطابق سرماےہ کاری کے اعتبار سے موزوں ترےن شعبوں کی نشاندہی پبلک اور پرائےوےٹ دونوں سےکٹرز کےلیے سود مند ثابت ہو گی ۔ چےئرمےن پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ بورڈ حبےب الرحمان گےلانی نے سپےشےل سٹرےٹجی کے موثر اطلاق کی ضرورت پر زور دےتے ہوئے کہا کہ سپےشل سٹرےٹجی کا اطلاق نہ صرف ترقےاتی حکمت عملی مےں انقلابی قدم ثابت ہو گا بلکہ موجودہ حکومت کے وےژن کا بھی حقےقی ترجمان ہو گا ۔ چےئرمےن پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ نے اجلاس کو بتاےا کہ سپےشےل سٹرےٹجی کے تحت پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ بورڈ اور اربن ےونٹ کی مشترکہ کاوشوں سے اکٹھے کیے گئے ان اعداو شمار کی جانچ پڑتال بےن الاقوامی ماہرےن سے کروائی گئی ہے ۔ سٹرےٹجی کی تےاری مےں وزےر خزانہ پنجاب اور مشےر برائے مالےاتی اُمور وزےر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ سے خصوصی رہنمائی لی گئی ہے ۔ انہوں نے مزےدکہا کہ سپےشےل سٹرےٹجی کی کابےنہ سے منظوری مےں وزےر خزانہ کی کاوشےں خصوصےت کے ساتھ قابل ذکر ہےں ۔ سےکرٹری پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ نے کہا کہ مختلف اضلاع مےں مقامی سطح پر انفرادی ترقی کی سوچ پورے صوبے مےں متوازن اور منظم معاشی خوشحالی کا سبب بنے گی ۔ علاقائی منصوبہ بندی کے تحت سرماےہ کاری کی تقسےم سے صوبے کی ےکساں ترقی کا خواب پورا ہو سکے گا ۔ وزےر خزانہ پنجاب اور چئےرمےن پی اےنڈ ڈی نے اربن ڈوےلپمنٹ ےونٹ اور پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ کی خصوصی کاوشوں کو سراہا اور سپےشےل سٹرےٹجی کی تےاری پر مبارکباد پےش کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...