پیپلزپارٹی قائداعظم کی مسلم لیگ کے بعد دوسری بڑی نظریاتی جماعت ہے،بیلم حسنین

پیپلزپارٹی قائداعظم کی مسلم لیگ کے بعد دوسری بڑی نظریاتی جماعت ہے،بیلم حسنین

لاہور( لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پانچ جولائی کا دن ایک آمر نے منتخب وزیراعظم کی حکومت ختم کرکے اپنی آمریت کا اعلان کیا تھا، اس لئے پیپلزپارٹی پانچ جولائی کو آمریت کے خلاف یوم سیاہ مناتی ہے ۔ گزشتہ روز یوم سیاہ کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائداعظم کی مسلم لیگ کے بعد دوسری بڑی نظریاتی جماعت ہے، ہماری جدوجہد کی بھی تاریخ کا حصہ ہے ۔ انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پرکہا کہ میں اپنے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر کو سلام پیش کرتی ہوں اور بیگم نصرت بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے ضیاء الحق آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور تشدد برداشت کیے ۔

بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ کی شکل میں زندہ ہے اور رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں آصف زرداری کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے پاکستان کی طویل سیاسی جیل کاٹی مگر بھٹو خاندان سے بے وفائی نہیں کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...