دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں تیسرا تربیتی حج پروگرام کل ہوگا
لاہور(نمائندہ خصوصی) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں تیسراتربیتی حج پروگرام کل 7جولائی بروزاتواربوقت صبح8تا13-30 دوپہر ہوگاجس میں شیخ ا لحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی اورناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی عازمین کومناسک حج پر خصوصی لیکچر دیں گے ۔
ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کے ساتھ میقات سے احرام باندھنا اورنیت کرنا،عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنا،مزدلفہ میں وقوف کرنا،جمرات کو کنکریاں مارنا،قربانی کرنا،سرکے بال منڈوانایاکٹوانا،طواءف وداع کرنا،حجراسود کابوسہ،مقام ابراہیم کی زیارت،صفاومروا کی سع کرنا،روضہ رسول ;248; پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اورعمرہ کی ادائیگی کاطریقہ بتایا جائے گا اس موقع ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی عازمین کو سرکاری انتظامی امورکے حوالے سے شرکاء کوتفصیل کےساتھ آگاہ کریں گے تاکہ حجازمقدس جانے کےلئے آنے والی تمام مشکلات کو دورکیاجاسکے ۔