یوسی پی میں دو روزہ ریسرچ ورکشاپ
لاہور(پ ر)یوسی پی کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے تحت دو روزہ ریسرچ ورکشاپ منعقد ہوئی ۔ یوسی پی بلڈنگ بی کی لیب میں ہونے والی ورکشاپ کا موضوع ریسرچ پروپوزل راءٹنگ اور ;7886738679;تھا ۔ ریسرچ ورکشاپ میں فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزاورمختلف یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی ۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر رب نواز لودھی اور ڈاکٹرمیاں حنان احمد نے شرکا کوریسرچ پروپوزل راءٹنگ کے حوالے سے ٹریننگ دی ۔ ڈاکٹررب نواز لودھی،ڈاکٹر حنان احمد اور ڈاکٹر سعدیہ فاروق نے ورکشاپ کے انعقاد پرآرگنائز رفراحت علی کی کاوشوں کو سراہا ۔
انکا کہنا تھا ایسی ورکشاپ سے پریکٹیکل ریسرچ ورک کو فروغ ملے گا اور شرکا کی تکنیکی صلاحیتوں اور ریسرچ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر سعدیہ فاروق نے ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر حنان احمد کے ہمراہ ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور ریسورس پرسنزکوشیلڈز پیش کیں ۔