لٹیروں سے قومی دولت ہر حال میں واپس لینا ہو گی،ثروت اعجاز قادری

لٹیروں سے قومی دولت ہر حال میں واپس لینا ہو گی،ثروت اعجاز قادری

لاہور (نمائندہ خصوصی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپٹ لٹیروں سے قومی دولت ہر حال میں واپس لینا ہوگی ،کرپشن کے ذریعے عوام کے حقوق کا استحصال کرنے والے ،معافی کے لائق نہیں ہوسکتے ،عوام مہنگائی سے تنگ ہیں حکومت ریلیف دینے کا فارمولا بنائے ،ٹیکس چوری جرم ہے ٹیکس کی وصولیابی مہنگائی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریگی ، عوام قومی دولت لوٹنے اور قوم کو مقروض بنانے والوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں ، دالوں واجناس کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کو فوری واپس لیا جائے ،غریب کو روٹی دینے کی بجائے غربت کی دلدل میں نہ دھکیلا جائے ،ملک ایک طرف معاشی بدحالی کا شکار ہے تو دوسری طرف بھارت سرحدوں پر دہشتگردی کررہا ہے ،ایل او سی کے قریب دھماکہ کھلی دہشتگردی ہے بھارت دوطرفہ جنگ بندی کی کھل کر خلاف ورزی کررہا ہے جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے ۔

، جھمپ سیکٹر میں دھماکے سے شہید ہونیوالے 5 فوج کے جوانوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے ،بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا وقت کی ضرورت ہے ، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارا پاکستان سب سے بڑی نعمت اور اس کے تحفظ وسلامتی کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،جھمپ سیکٹر میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،اقوام متحدہ جھمپ سیکٹر میں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...