نوازشریف اور شاہد خاقان کو دی گئی تینوں گاڑیاں واپس لے لی گئیں

نوازشریف اور شاہد خاقان کو دی گئی تینوں گاڑیاں واپس لے لی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر کابینہ ڈویڑن نے دو سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو دی گئی سرکاری گاڑیاں واپس لے لیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق نواز شریف کو دو اور شاہد خاقان عباسی کو ایک گاڑی دی گئی تھی تاہم دونوں وزرائے اعظم کی گاڑیوں کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعظم کو استعمال کیلئے گاڑی دی جاسکتی ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں سابق وزرائے اعظم سے گاڑیوں کی واپسی کیلئے کابینہ ڈویڑن کو خط لکھا تھا۔
گاڑیاں

مزید :

صفحہ اول -