گڈو تھرمل پاور سٹیشن کے 5یونٹ فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے 

گڈو تھرمل پاور سٹیشن کے 5یونٹ فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تھرمل پاورسٹیشن گڈو کے 5یونٹ فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے۔ جس سے 400میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے نکل گئی،صوبہ سندھ اورپنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ یونٹس کی بحالی کا کام جاری ہے۔پاور سٹیشن ٹرپ ہونے سے دادو،شکارپور،سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،ملتان،بہاولپور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہی معطل ہوگئی۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ملتان 1،2،3اور دادو 1،2کی 500کے وی گرڈ سٹیشن کی ہائی ٹرانسمشن لائنوں میں خرابی کی وجہ یونٹ ٹرپ ہوئے۔حکام کے مطابق ایمرجنسی بنیادوں پر مرمتی کام جاری ہے بجلی جلد بحال کردی جائیگی۔

تھرمل پاورسٹیشن گڈو 

مزید : صفحہ اول


loading...