بنگلہ دیش کو 94رنز سے شکست، پاکستان ورلڈ کپ 2019ء سے باہر دونوں سیمی فائنل کی ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا 

بنگلہ دیش کو 94رنز سے شکست، پاکستان ورلڈ کپ 2019ء سے باہر دونوں سیمی فائنل کی ...

لندن(افضل افتخار)پاکستان بنگلہ دیش کو94رنزسے شکست دینے کے باوجودناقص رنز ریٹ کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا، لارڈزکرکٹ گراؤنڈمیں ورلڈکپ کے43ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کامظاہرہ کیا اورمقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر315رنزبنائے،امام الحق نے بہترین اننگزکھیلتے ہوئے ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ 316رنزکے ہدف کے حصول کیلئے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم44.1اووروں میں 221رنزپرآؤٹ ہوگئی۔شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔میچ جیتنے کے باوجود گرین شرٹس کا مشن ورلڈکپ اختتام پذیر ہوگیا۔پاکستان نے 9 میچوں میں سے 5 جیتے اور تین میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا، 11 پوائنٹس کے باوجود ناقص رنز ریٹ کے باعث قومی ٹیم فائنل فور میں رسائی سے محروم رہی۔دوسری جانب پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کونسی ٹیم کس کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے تمام 9 میچز کھیل چکی ہیں لیکن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کا ایک، ایک میچ باقی ہے۔اگر بھارت کی ٹیم آج سری لنکا کو شکست دے دیتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 15 ہو جائیگی اور وہ پہلے نمبر پر آ جائیگی اور اس کے بعد سیمی فائنل میچوں کا فیصلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے نتیجے پر ہو گا۔اگر آسٹریلین ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی نمبر کی ٹیم کی حیثیت سے ایونٹ کا اختتام کرے گی تاہم اگر جنوبی افریقی ٹیم آسٹریلیا کو مات دیتی ہے تو بھارت کی ٹیم سری لنکا کے خلاف فتح کی صورت میں پہلے نمبر پر آ جائے گی اور سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی جبکہ آسٹریلیا کا مقابلہ روایتی حریف انگلینڈ سے ہو گا۔

ورلڈ کپ

مزید : صفحہ اول


loading...