محمود خان پونے 4ارب کے اثاثوں کیساتھ امیر ترین وزیر اعلٰی

محمود خان پونے 4ارب کے اثاثوں کیساتھ امیر ترین وزیر اعلٰی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا،بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان 2ارب،37کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں اور 2ارب 33کروڑ کے اپارٹمنٹس، گھروں اور پلاٹس کے بھی مالک ہیں جبکہ ان کے پاس 35تولے سونا ہے، وزیرعلیٰ بلوچستان جمال کمال 22کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور ان کی اہلیہ 3کروڑ 83لاکھ سے زائد مالیت جبکہ وزیراعلی مراد علی شاہ کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 88 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔جمعہ کے روز الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی  کے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان 2ارب 37کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک اور 2ارب 33کروڑ کے مختلف نوعیت کے اپارٹمنٹس پلاٹس اور گھروں کے مالک ہیں اس کے علاوہ محمود خان کے پاس 35تولے سونا بھی ہے، خیبر پختوخوا  اپوزیشن لیڈر اکرم درانی ایک کروڑ اثاثوں کے مالک ہیں اور پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی 32کروڑ 67لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں اسی طرح سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی 20کروڑ اور صوبائی وزیر عاطف خان ایک کروڑ 91لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔ بلوچستان اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو 20لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور نواب اسلم رئیسانی 21کروڑ پانچ لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم نقوی 16 کروڑ 84 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک، سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی 6 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثوں کے مالک اور فریال تالپور نے 38 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کیے، گوشواروں کے مطابق فریال تالپور کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں۔فریال تالپور ایک کلو گرام سونے کی بھی مالک نکلیں۔ فریال تالپور کی دونوں بیٹیاں بھی کروڑ پتی ہیں، فاطمہ تالپور کے 3 کروڑ 31 لاکھ،عائشہ تالپور کے 14 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں۔ فریال تالپور کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا فضل 10 کروڑ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔مراد علی شاہ کی اہلیہ کے پاس ایک کلو سے زائد سونا بھی موجود ہے۔سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی 6 کروڑ 40 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیر بلدیات سعید غنی 2 کروڑ، سہیل انور سیال 7 کروڑ سے زائد کے مالک نکلے۔تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 93 لاکھ روپے،علی گوہر مہر 26 کروڑ،سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک اور شرجیل میمن 3 کلو سونے سمیت 37 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔کنور نوید جمیل کے 5 کروڑ 23 لاکھ، خرم شیر زمان کے 5 کروڑ 94 لاکھ کے اثاثے،خاتون رکن ثروت فاطمہ کے پاس گھر نہ گاڑی، صرف ایک لاکھ 20 ہزار کے اثاثے ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن کے ایک کروڑ 17 لاکھ کے اثاثے،وہ 54 لاکھ کے مقروض بھی نکلے۔ سابق سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا ایک کروڑ 89 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

اثاثوں کی تفصیلات 

مزید : صفحہ اول


loading...