چیئرمین نیب تھک گئے حکومت نے اے این ایف سے مدد مانگ لی

چیئرمین نیب تھک گئے حکومت نے اے این ایف سے مدد مانگ لی

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت وجود میں آئی ہے تو تب سے ہی وہ نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دباؤ میں لانے میں مصروف ہے اور چیئرمین نیب آئے روز دھمکی آمیز بیان حکومت کے کہنے پر ہی دے رہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مین حکومت سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا چیئرمین نیب اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں کو دباؤ میں لاتے لاتے تھک گئے ہیں جو اب حکومت نے اے این ایف سے مدد مانگ لی ہے کہ اس کے ذریعے سے اپوزیشن کو لاک اپ میں بند کیا جائے۔

میاں افتخار حسین

مزید : صفحہ اول


loading...