آج میں کرولا پرآؤں، کل جائیدادیں بن جائیں تو کیاعوام احتساب نہیں چاہیں گے؟شہباز گل
لاہور(آئی این پی) ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے آج میں کرولا پرآؤں اور کل جائیدادیں بن جائیں تو کیاعوام احتساب نہیں چاہیں گے؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکاکہنا تھا یہاں پر مسئلہ قانون کا نہیں، مسئلہ احتساب کا ہے۔ جس بھی قانون کے تحت آپ لوگوں کا احتساب کرینگے، وہ احتساب نہیں دینا چاہتے۔ پاکستان میں کرپشن ہوئی ہے ہم سب کو پتا ہے، ورنہ ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔ جو 50سال حکومت میں رہے انہوں نے کی، آپ نے اور میں نے تو نہیں کی،آپکو کیا لگتا ہے انکا احتساب کریں گے تو کیاکل عوام ہمیں چھوڑے گی؟ آج میں اگر ٹویوٹا کرولا پر آتا اور کل کو میری بہت سی جائیدادیں بن جائیں تو کیا عوام میرا احتساب نہیں چاہیں گے؟ میں ٹویٹ کروں تو کئی ہماری پارٹی کے فالورز ہی تنقید کرتے ہیں بھائی یہ نہیں یہ کام کرو۔
شہباز گل