فیضان علی خاں کے پہلے گیت ’کچ‘ کی ویڈیو مکمل

فیضان علی خاں کے پہلے گیت ’کچ‘ کی ویڈیو مکمل

لاہور(فلم رپورٹر)شام چوراسی گھرانے کے عالمی شہرت یافتہ کلاسیکل گائیک اُ ستاد شفقت علی خاں کے بڑے بیٹے فیضان علی خاں کے پہلے گیت ’کچ‘ کی ویڈیو شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔اُن کے منیجرشاہد حُسین نے بتایا کہ فیضان علی خاں نے اپنے بیرونِ مُلک دورے کے موقع پر اس گیت کا معاہدہ کیا تھا۔ اُن کے مطابق اس ویڈیو کو عید الاضحی پر ریلیز کیا جا رہا ہے۔فیضان علی خاں کا کہنا ہے کہ اُن کا گیت ان کے چاہنے والوں کو بے حد پسند آئے گا۔اس گیت کے بول اور دُھن بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر سردار جسپال سُوس کی ہے جبکہ اس کا میوزک نامور میوزیشن کامران اختر نے دیا ہے اورویڈیو کے ڈائریکٹرصہیب ہیں۔

مزید : کلچر


loading...