نصرت فتح علی خاں کی کمپوزیشن میں دس گیت گانے پر فخر ہے،شبنم مجید

نصرت فتح علی خاں کی کمپوزیشن میں دس گیت گانے پر فخر ہے،شبنم مجید
 نصرت فتح علی خاں کی کمپوزیشن میں دس گیت گانے پر فخر ہے،شبنم مجید

  


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار شبنم مجید نے کہا ہے کہ حادثاتی طو رپر گلوکاری کے میدان میں آئی،مجھے فخر ہے کہ میں نے نامور گائیک استاد نصرت فتح علی خاں کی کمپوزیشن میں دس گیت گائے۔ شبنم مجید نے کہا کہ میں نے نعتیہ مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور اس کے بعد پی ٹی وی سے بچو ں کے پروگرام ”ریشماں“میں حصہ لیا جہاں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔استاد نصرت فتح علی خاں نے میری گائیکی کو دیکھتے ہوئے موسیقار ایم اشرف سے کہا کہ میں اس لڑکی سے ملنا چاہتا ہوں اور میں اتنے بڑے گلوکار کے اس پیغام پر حیرت زد ہ ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے استاد نصرت فتح علی خاں کی کمپوزیشن میں دس گانے گائے اور اس کے بعد میری کامیابیوں کا سفر شروع ہوا۔

مزید : کلچر


loading...