ن لیگی رہنماجلیل شرقپوری کی چوہدری سرور سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر بات چیت

ن لیگی رہنماجلیل شرقپوری کی چوہدری سرور سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھی انٹری ڈال دیدی،(ن) لیگ کے ایم پی اے میاں جلیل احمد شر قپوری کی چوہدری محمدسرور سے ملاقات،سیاسی صورتحال سمیت دیگرایشوز پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے گورنرپنجاب چودھری محمد سرور سے لندن روانگی سے قبل ملاقات کی، اس دوران پنجاب اورحلقے کی صورتحا ل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جلیل شرقپوری چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض ن لیگی اراکین کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں مزید لیگی اراکین تحریک انصاف کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔
چوہدری سرور ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -