فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے فیصلے کیخلاف مذمتی قرارداد جمع
لاہور(آئی این پی) فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کے فیصلے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی تعصب اور تضحیک آمیز بیانات کی سیاست کرنے والے فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنا شرمناک فعل ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے پاکستان میں بسنے والے چالیس لاکھ ہندؤں کے متعلق تضحیک آمیز بیان دیا۔فیاض الحسن چوہان سے صحافی برداری،اداکارائیں اور سیاستدان محفوظ نہیں رہے،فیاض الحسن چوہان نے چھ ماہ مسلسل شرفاکی پگڑیاں اچھالی،پاکستان میں نسلی و مذہبی تعصب،انتہا پسندی اور انتشار پسندی کو فروغ دینے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان فیاض الحسن چوہان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کی بھرپور مذمت کرتا ہے فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ فی الفور واپس لیاجائے۔
فیاض الحسن چوہان