لاہورکے حالات سے تنگ ڈائریکٹر اشعر اصغر کراچی منتقل

لاہورکے حالات سے تنگ ڈائریکٹر اشعر اصغر کراچی منتقل

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورکے حالات سے تنگ آکرنامور ڈائریکٹر اشعر اصغر فیملی سمیت کراچی منتقل ہوگئے ہیں جہاں وہ کئی ڈراموں کی ڈائریکشن میں مصروف ہیں۔اس بارے میں انہوں نے ”پاکستان“سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں لاہورمیں رہتے ہوئے کئی سال جدوجہدکی بہت کام کیا ٹی وی انڈسٹری میں ملنے والی عزت اور شہرت پر اپنے خدا کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے لاہورمیں کافی عرصے سے پروڈکشن بہت کم ہوگئی تھی جس کی و جہ سے میں کچھ عرصہ پہلے کراچی شفٹ ہوگیاجہاں مجھے بہت اچھا رپسانس ملا ہے،میرے کئی ڈرامے آن ایئرہوچکے ہیں۔

جب بھی لاہور میں اچھے کام کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گا

کیونکہ لاہور میرا آبائی شہر ہے۔اس وقت میرے پانچ ڈرامے ایک ساتھ مختلف چینلز پر آن ائیر ہیں۔

مزید : کلچر


loading...