سوشل میڈیا پر سجل علی کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کی دھوم

سوشل میڈیا پر سجل علی کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کی دھوم
 سوشل میڈیا پر سجل علی کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کی دھوم

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سجل علی کی ایک نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔سجل علی نے گزشتہ روز اپنے نئے شوٹ کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو ہر شخص ان کی مسکراہٹ دیکھتے ہی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ایک طرف احد رضا میر کی والدہ اور سجل کی ساس بہو کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہی تھی تو دوسری طرف شوبز کے نامور لوگ بھی اس تصویر کی خوبصورتی کے سحر میں گرفتار ہیں۔بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے بھی سجل علی کی آنکھوں کی تعریف کی ہے۔

مزید : کلچر


loading...