مرید کے، ہائی ٹینشن لائن سے چھیڑ چھاڑ، 2افراد جھلس کر جاں بحق، 15 کازخمی، ہسپتال منتقل

مرید کے، ہائی ٹینشن لائن سے چھیڑ چھاڑ، 2افراد جھلس کر جاں بحق، 15 کازخمی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاشاہ کاکو (نامہ نگار)مریدکے کی نواحی آبادی ڈیرہ الاٹیاں آہدیاں میں 11کے وی کے تار گرنے سے 2افراد جاں بحق،15زخمی،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیاگیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی آبادی آہدیاں گاؤں کے ساتھ واقع ڈیرہ الاٹیاں میں رات کے وقت 11کے وی کے تار ٹوٹ کر زمین پر گر گئے جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کرنے کی کوشش کی اس دوران اچانک تار میں کرنٹ آ جانے سے17 افراد جھلس گئے۔ محمد بلا ل اورمحمد علی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جبکہ 15 افراد شدید زخمی جنہیں طبی امداد کیلئے ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تار گرمی کی وجہ سے ٹوٹ گئے تھے جن کو ہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور کرنٹ آگیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے ڈاکٹر عدنان القمر نے ہسپتال میں ایمرجنسی لگا کر عملہ کو فوری طور پر بلا یا اور زخمیوں کو طبی امدا د فراہم کی جس کے سبب12 افراد کی جانیں بچا لیں گئی جبکہ افتخار احمد،عرفان احمد،فاروق احمد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ایس ای شیخوپورہ محمد حفیظ خاں نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے واپڈا اہلکاروں کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی۔ایس ای شیخوپورہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل علاقہ کو چاہیے کہ تاروں کے نزدیک نہ جائیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچ سکیں۔
مریدکے/ ہائی ٹینشن لائن

مزید :

صفحہ آخر -